8

لاہور کی فرنیچر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 دکانیں جل گئیں

اغوں کے شہر  میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا، مولانا شوکت علی روڈ پر واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 40 دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔یہ بھی لازمی پڑھیں:’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ فلم میکر عجیب مشکل میں پھنس گئے

تفصیلات کے مطابق کل رات گئے جناح ہسپتال کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 30 سے 40 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ ریسیکو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

دکانداروں کا  کہنا ہےکہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی، ریسکیو ٹیمیں ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے آگ شدت اخیتار کر گئی اور مارکیٹ میں موجود تمام دکانوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں