98

دوران پرواز بلی کا پائلٹ پر حملہ، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

جہاز میں پرواز کے دوران ایک غصیلی بلی نے پائلٹ پر حملہ کردیا، جس کے باعث پائلٹ کو  ہنگامی لینڈنگ کرنا  پڑگئی۔

یہ واقعہ سوڈان سے قطر جانے والی ایئرلائن کی فلائٹ میں اس وقت  پیش آیا جب ایک بلی نے غصے میں آ کر جہاز کے پائلٹ پر حملہ کردیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق جہاز کو  اڑان بھرے  کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ بلی نے غصے میں آکر پائلٹ پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے بھی اس بلی کے حملے کا بھرپور مقابلہ کیا لیکن اس دوران اسے طیارے کا رخ شہر کی طرف موڑتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں