
24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی 112 مریض رپورٹ
رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 16,309 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔لاہور سے ڈینگی کے کل 6,951 کیسز سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 30 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اب تک لاہور سے 15، راولپنڈی سے 8، گوجرانولہ سے 4 جبکہ ملتان، ساہیوال اور گجرات سے 1ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 869 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 384 مریض داخل ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔