129

24 نیوز کی بندش کیخلاف وکلا احتجاج

قومی چینل   24بند کرنے پرسیشن کورٹ میں وکلا کا پیمرا کے خلاف  احتجاج، وکلا نے فوری 24 چینل بحال کرنےکامطالبہ کردیا۔

 24نیوزکا لائسنس معطل کرنے پرسیشن کورٹ میں وکلا نے  احتجاج کیا ہے،وکلا نے  24نیوز کا لائسنس معطل کرنے پرشدید نعرے بازی کی گئی ،سابق صدر لاہوربار منصورالرحمان آفریدی نےاحتجاج کی قیادت کی،سینئر وکیل خاور اکرام بھٹی نے کہا ہے کہ  24نیوزکا لائسنس فوری بحال کیا جائے،سچ کہنے والوں کی آوازبند نہیں کی جاسکتی،مقدس طاہرہ نے کہا ہے کہ سچ بولنےوالوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوناچاہیے،مون کھوکھرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  ریاستی جبرہے،حق کی بات پرچینل کو بند کردیا گیا۔وکلا نے مزید کہا ہے کہ پیمرا نے لائسنس بحال نہ کیا سڑکوں پر آنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔5 ماہ سے ٹیوپ ویل خراب، شہری واسا کیخلاف سراپا احتجاج

 یاد رہے کہ ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس معطل کردیا ہے، پیمرا نے ٹوئنٹی فور نیوز کے لائسنس کی کیٹیگری پر اعتراض اٹھا یا ہے،پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے ایک بار پھر ٹوئنٹی فور نیوز ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرکے پاکستان میں پریس کی آزادی کو روکنے کے اپنے چالاکانہ طریقوں کا سہارا لے لیا۔ پیمرا نے چینل کے لائسنس زمرے پر اعتراض جبکہ نیوز چینل کے اصولی موقف کو یکسر نظر انداز کیا اور یک طرفہ کارروائی میں لائسنس معطل کردیا ہے۔ پیمرا کے چیئرمین نے کسی ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار نہ ہونے کے باوجود ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس معطل کردیا۔ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش، رکشہ یونین بھی میدان میں آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں