26

موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ایک تقریب کے دوران کیا۔

 تفصیلات کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس برائے تعلیم سے وزیر تعلیم مراد راس نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیمبر کے صدر میاں مصباح، نائب صدر ناصر حمید، سرونگ سکولز صدر میاں رضا و دیگر موجود تھے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ یکساں نصاب، سنگل بک سمیت دیگر ایشوز پر سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ نجی سکولز کے حوالے سے مجوزہ قانون پر بھی مالکان کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ ایل ڈی اے ایکٹ اور مالی پیکج پر ہمدردانہ غور کرینگے۔پی ڈی ایم کا سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ

کورونا کی دوسری لہر میں شدت، حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا

 ذرائع کے مطابق سرونگ سکولز صدر میاں رضا نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب سے ملاقات اطمینان بخش رہی۔ مالی پیکج، مختلف ٹیکسز میں چھوٹ کے منتظر ہیں۔ وزیر تعلیم نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ حکام اور سرونگ سکولز کی کمیٹی بنانے کا بھی آرڈر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں