33

لاہور کو کیسے خوبصورت بنایا جائے؟ بڑوں نے سر جوڑ لیے

صوبائی دارالحکومت لاہور کو کیسے خوبصورت بنایا جائے؟ ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کیسے حل کئے جائیں؟؟ صوبائی وزیر اور ترقیاتی اداروں کے سربراہان نے سر جوڑ لئے، شہر کی سڑکوں کو بہتر اور خوبصورت بنانے کا پروگرام مرحلہ وار شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

باغوں کے شہر کو خوبصورت بنانے، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کرلئے، پہلے مرحلے میں مال روڈ کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر بہتر بنایا جائے گا، وزیر صنعت اور ترقیاتی اداروں کے سربراہان کے اجلاس میں غیر ضروری پارکنگ کے اڈوں اور اشتہارات کی بھرمار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ترقیاتی اداروں کو ٹائم لائن کے اندر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر لاہور، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی اہم چوراہوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے ان کی ری ماڈلنگ کی جائے گی، جبکہ اہم شاہراہوں کو اعلیٰ معیار کی لائٹس، پھولوں اور پودوں سے خوبصورت بنایا جائے گا، انڈر پاسز کی بحالی اور انہیں دیدہ زیب بنانے کے لئے بھی پلان بنایا جائے گا، شہر کی سڑکوں بالخصوص داخلی راستوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

 اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے، اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے حکومت وسائل فراہم کرے گی۔وزیر اعظم کا دورہ لاہور ،اہم فیصلے متوقع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں