22

بچوں کی لڑائی میں ڈنڈا بردار کا خاتون پر بدترین تشدد

 رائیونڈ  میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،محلے داروں کا گھر میں گھس کر خاتون اور بچوں پر بدترین تشدد, تشدد کے واقعہ کی فوٹیج سٹی24 کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ  میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،محلے داروں نے گھر میں گھس کر خاتون اور بچوں پر تشدد کیا،بعدازاں ملزمان گلی میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس بھی پھیلاتے رہے، تشدد کے واقعہ کی فوٹیج سٹی24 کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں ڈنڈا بردار خاتون سمیت ملزمان کو زبردستی گھر میں گھستے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں ملزمان کو ڈنڈوں سے تشدد کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے،علاقہ میدان جنگ بنا رہا مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔پی ڈی ایم کا سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ

گزشتہ دنوں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا،شمالی چھاؤنی کے علاقے خیبر کالونی کا رہائشی 45 سالہ مقتول معراج خالد نے ملزم فہیم کو محلے میں گالم گلوچ سے منع کیا تھا ،جس پر ملزم فہیم نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقتول معراج خالد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم فہیم کو گرفتار کر لیا ،جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں بے گناہ افراد بھی قانون کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں،عوامی تحفظ کے لئے بنائے سکیورٹی ادارے دن رات شہریوں کی مال وجان کی حفاظت کے لئے الرٹ ہیں مگر کچھ ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے جہاں ملزمان کے کواحقین ان کے اداروں کے خلاف محاذ آرائی کررہے ہیں۔ اورنج لائن ٹرین کے عملے کا مزدوروں پر تشدد، معاملہ بڑھ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں