43

حمزہ شہباز نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ لکھ دیاجبکہ کی استعفی کی کاپی کل جاری کی جائے گی ۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کے استعفے کی کاپی کل جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں جبکہمسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کردی اور ارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن کی مہلت دے دی۔ن لیگ نے ارکان کو 31 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر تک استعفے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ن لیگ کے باغی ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری نے استعفیٰ دےدیا

 دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے باغی رکن میاں جلیل شرقپوری نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مشروط استعفی بجھوا دیا،  پورا پینل اگر استعفی دے تو میرا استعفی بھی قبول کر لیا جاے ۔میاں جیل شرقپوری نے موقف اختیار کیا ہے کہ این ای ایک سوبیس ، پی پی ایک سو سنتیس، پی پی ایک سو اڑتیس اور پی پی ایک سو انتالیس کے ارکان استعفے دیں، اگر مسلم لیگ ن کی یہ ارکان اجماعتی استعفے دیتے ہیں تو میں بھی اپنی مستعفی ہونی والی بات پر قائم ہوں۔اساتذہ پر تشدد کی گونج پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی

اکتیس دسمبر تک اگر رانا تنویر ایم این اے ، ایم پی اے پیر اشرف رسول  اور ایم پی اے عبدالرف اپنے استعفے دے دہیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں ہمارا چاروں کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے ووٹ لیے ہیں مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں