43

کورونا کی دوسری لہر خطرناک، مزید 12 زندگیوں کے چراغ گُل

 کورونا کے جان لیوا حملے جاری، شہر میں کورونا مزید 12 زندگیاں نگل گیا، لاہور کے مزید  22 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ 

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا سے مزید 12 اموات ہوئیں اور 362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 63963 اور اموات 1420 ہوگئیں، اس وقت لاہور کے ہسپتالوں میں328مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 146 آئی سی یو اور 33 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کورونا کیسز میں سنگین اضافے کا خدشہ!!

 پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران کورونا کے 584 نئے کیسز اور 36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں،پنجاب بھر میں کورونا کیسز 130706 اور اموات 3558 ہوگئی ہیں, صوبے میں کورونا میں مبتلا 118827 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 61 فیصد ہوگئی۔کورونا احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل

ریٹائرڈ ڈی ایس پی پرویز بٹ بھی کورونا کے باعث دم توڑ گئے، پرویز بٹ انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کے روح رواں تھے، پرویز بٹ چند روز سے ڈاکٹر ہسپتال میں کورونا کے باعث زیر علاج تھے، جہاں گزشتہ روزان کی طبیعت زیادہ ناساز ہوئی جس سے حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے، پرویز بٹ نے کافی عرصہ تک ڈی ایس پی سکیورٹی کے فرائض نبھائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔کورونا کے وار تیز، مسیحی برادری کیلئے گائیڈ لائنز جاری

 دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے متعدد دکانوں اور ہوٹلوں کو سیل کردیا،  تحصیل سٹی میں سروس شوز، پاکستان سیل میلہ اور 2کھانے پینے کے مقامات کو سیل کر دیا گیا۔

اے سی کینٹ ضحی شاکر نے 8 دکانوں باٹا شاپ، بریڈ اینڈ بی یانڈ بیکری، بٹالہ مارٹ اینڈ بیکرز، احمد آٹو ورکشاپ، اصغر چکن شاپ، ماشاء اللہ چکن شاپ، احمد چکن شاپ اور عارف ویجیٹیبل شاپ کو سیل کردیا، ضلعی انتظامیہ کے افسرکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے پوری طرح سے متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں