78

شیخ عبد العزیز کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

حریت رہنما شیخ عبد العزیز کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے، ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

شیخ عبد العزیز کو بھارتی فوجیوں نے11 اگست 2008 ءکو گولی مارکر شہید کردیا تھا ، وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سری نگر سے کنٹرول لائن کی طرف جلوس کی قیادت کررہے تھے ۔

دوسری جانب قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے سری نگر میں نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں