82

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بالآخر سپانسر مل گیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی کرکٹ ٹیم کے لئے سپانسر مل گیا ،  پیپسی کو قومی کرکٹ ٹیم کا پارٹنر مقرر کر دیا گیا.

 پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخرکار سپانسر مل ہی گیا، پی سی بی کے مطابق پیپسی جون 2021 تک تینوں طرز کی کرکٹ کے لئے قومی ٹیم کا پارٹنر ہو گا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز جبکہ نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے ساتھ اوے سیریز کھیلنی ہے، پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے پیپسی کے ساتھ معاہدے میں ایک سال کی توسیع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مشکل حالات کے باوجود قابل قبول معاہدہ ہوا ہے پیپسی 90 کی دہائی سے ہمارا پارٹنر ہے اور ہم نے مشترکہ طور پر بہت سے یاد گار لمحات دیکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں