77

2 ڈی آئی جیز کے تبادلے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال

محکمہ داخلہ پنجاب نے دو ڈی آئی جیز کے تبادلے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دی ہے۔

مزید خبریں:دی پنجاب سکول میں ’’عورت کا اسلام میں مقام‘‘ کے موضوع پر تقریریں
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سینئر پولیس افسر محسن رفیق کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان لگانے کی تجویز دی ہے جبکہ محسن رفیق کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج بھی دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سینئر پولیس افسر رانا رؤف کو ڈی آئی جی بہاولپور لگانے کی تجویزارسال کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد دونوں پولیس افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں