333

’’میاں شہبازشریف کی رہائی کو ڈیل کا رنگ نہ دیا جائے‘‘

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک بار پھردائیں اور بائیں بازو کی سیاست ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، جبکہ حکومتی وزرا کےاپوزیشن سے متعلق بیانات کو تشویشناک قراردے دیا۔یہ بھی لازمی پڑھیں:الحمراء اوپن ایئر تھیٹر میں راول رنگ پوٹھوہار ثقافتی تقریب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) کے ترجمان ملک احمد خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے حکمران جماعت کے وزرا کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو سعودی ولی عہد سے ملنے نہیں دیا جائے گا، جبکہ ماضی کی اپوزیشنجماعت نے چینی وزیراعظم اور ترکی کے صدر کی پاکستان آمد پر واک آؤٹ اور دھرنا دے کرکے ملکی معشیت کو نقصان پہنچایا تھا، ہم سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

میاں نوازشریف کی لندن روانگی سے متعلق پوچھے گے سوال پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ ڈیل کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میاں شہبازشریف کی رہائی کو بھی ڈیل سے منسوب کیا جارہا ہے جبکہ نیب کا کیس بہت کمزور تھا، میاں نوازشریفکی رپورٹس آنے پر ان کےعلاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی نظریہ دائیں اور بائیں بازو کی سیاست کے ساتھ ختم ہوا، فلاحی ریاست کیسی ہونی چاہیے موجودہ حکومت نہیں جانتی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:میاں نواز شریف کے علاج کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں