169

فرانس اور اسپین کا لاک ڈاؤن بتدریج ختم کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے بدترین شکار ہونے والے یورپی ملکوں نے لاک ڈاؤن بتدریج ختم کرنے کے اعلانات کیے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 128 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 660 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 911 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 359 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 1 ہزار 505 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ادھر لاطینی امریکا کا ملک برازیل کورونا وائرس کا گڑھ بننے لگا، جہاں 24 گھنٹوں میں اس وائرس سے تقریباً500 اموات ہوئی ہیں جبکہ مجموعی ہلاکتیں 5ہزار سے اوپر چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں کورونا مریض 14787، ہلاکتیں 327

چین میں کورونا وائرس کے 22 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 858 ہو گئے۔

جنوبی کوریا میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 10 ہزار 761 ہو گئی جبکہ اموات 246ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ 38 ہزار 413 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 17 ہزار 985 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 64 ہزار 604 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 965 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 55 ہزار 824 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

فرانس اور اسپین میں 11 مئی سے معمولاتِ زندگی مرحلہ وار بحال کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں