267

یکساں نظام تعلیم کا خواب چکنا چور ہوگیا

کساں نظام تعلیم کا خواب خواب ہی رہ گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے این جی اوز کی سرپرستی میں چلنے والے لاہور کے 80 سرکاری سکولوں کیلئے اُردو میڈیم کا نصاب چھاپ دیا، 5 لاکھ بچے انگلش میڈیم اور 1 لاکھ طلبا اُردو میڈیم کی کتابیں پڑھیں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:صمصام بخاری نے وزیراعظم عمران خان کا خواب بتادیا

ذرائع کے مطابق 5 لاکھ بچے انگلش میڈیم کی کتب ہی پڑھیں گے جبکہ ایک لاکھ طلبا کو انگلش کی بجائے اُردو میڈیم کی کتابیں ملیں گی، 80 سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کو اُردو میڈیم کی کتابیں پڑھائی جائیں گی۔

 پنجاب ٹیچرز یونین کے نائب صدر امتیاز اعوان کا کہنا تھا کہ رواں سال انگریزی میڈیم کتابیں پڑھانے کا فیصلہ سٹاک میں پہلے سے موجود 18 لاکھ کتابیں بچانے کیلئے کیا گیا تھا لیکن محکمہ تعلیم نے اُردو میڈیم کا نصاب چھا پ دیا۔

 امتیاز اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مساوی تعلیم پر زور دینا چاہیئے، سکول ایجوکیشن نے 2020 میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں