177

ہسپانوی شہری نے297 گھنٹے سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ بنالیا

اسپین میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے لگاتار 297 گھنٹے ورزش میں استعمال کی جانے والی ‘اسٹیشنری سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بین مائلز نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیشنری بائیک (جسے عام طور پر ورزش کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے) لگاتار 297 گھنٹے چلا کر سب کو حیران کردیا۔

بین مائلز کا کہنا ہے کہ وہ ماحول سے متعلق آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں اس کے لیے انہوں نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے اسٹیٹک سائیکل کو 12 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ ریکارڈ قائم کرنے میں 12 دن اور 9 گھنٹے لگے جب کہ اس دوران وہ ہر 5 گھنٹے بعد 20 منٹ کا وقفہ لیتے تھے تاکہ وہ اپنے کپڑے بدل سکیں یا تھوڑا آرام کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں