235

گورنر پنجاب میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے

چودھری محمد سرور کی والٹن میں وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والےپاک فوج کے جوانِ شہید  لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
ودھری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   شہید لانس نائیک تیمور اسلم وطن پر جان قربان کر کے امر ہوگیا ،شہید لانس نائیک  کی فیملی کیلئے بہت مشکل وقت ہے، میری دعائیں انکے ساتھ ہیں،پاکستان کی سلامتی کیلئےشہداءنےجانوں کےنذرانےدیئے، پوری قوم شہداء کے ساتھ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران کشمیر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے، بولے کشمیرمیں مسلمانوں پر قیامت صغریٰ برپا ہے،کشمیرمیں انسانیت کا قتل ہورہا،عالمی برادری نوٹس لے،انشاء اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت میں جو اقلیتوں کیساتھ ہو رہا ہےوہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوگا، ہم اقلیت کاتحفظ اپنی جان سے بڑھ کرکرینگے، گورنر پنجاب نے کرتارپور راہداری کو بھی بند نہ کرنے کا عندیہ دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں