25

گلاب دیوی انڈر پاس کی تکمیل اور افتتاح کی تیاریاں شروع

پنجاب حکومت کا میگا پراجیکٹ گلاب دیوی انڈر پاس کی تکمیل اور افتتاح کی تیاریاں ، پنجاب حکومت نے گلاب دیوی انڈر پاس کا نام عبدالستار ایدھی انڈر پاس رکھنے کا فیصلہ کرلیا ،، انڈر پاس کے افتتاح کے لئے ایوان وزیراعلی سے25 دسمبر کی تاریخ مانگ لی گئی ۔

پنجاب حکومت نے گلاب دیوی انڈر پاس کا نام عبدالستار ایدھی انڈر پاس رکھنے کاحتمی فیصلہ کرلیا ۔ ایل ڈی اے کی جانب سے انڈر پاس کے افتتاح کے لئے ایوان وزیراعلیٰ سے25 دسمبر کی تاریخ مانگی گئی ہےجس کے مطابق تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ انڈر پاس کی فائنل کارپٹنگ کے لئے اسفالٹ لیئر بچھانے کا کام جاری ہے ۔

انڈر پاس کی خوبصورتی کے لئے ایلیومینیم ورک کی ڈیزائننگ کا کام جاری ہے ۔ انڈر پاس کی لائٹننگ کے لئے الیکٹریکل ورکس کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے 25دسمبر سے ایک روز قبل لائٹس لگا کر لائن مارکنگ کرے گا ۔ انڈر پاس کو فروری 2022 میں مکمل کیا جانا تھا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نے انڈر پاس کے افتتاح کے لئے دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی ۔ ایل ڈی اے نے اس سے قبل انڈر پاس کھولنے کی انٹرنل تاریخ 15 دسمبر مقرر کی ۔ نئی تاریخ کے مطابق انڈر پاس25 دسمبر کو کھولا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں