240

گاڑیوں کے پُرکشش نمبرز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

 محکمہ ایکسائز نے فریدکوٹ ہاؤس میں گاڑیوں کے پُرکشش نمبروں کی نئی سیریز ایل ای ایف کی نیلامی شروع کردی، 1 نمبر 3 لاکھ 51 ہزار میں فروخت کیا گیا۔مزید خبریں:ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے لاہور کے نئے ماسٹر پلان پر غور

پُرکشش نمبروں کی نیلامی ای ٹی او سلیم بٹ کی نگرانی میں کی گئی، ایک ہزار 685 نمبر نیلامی میں رکھے گئے ہیں، نیلامی کا عمل 2 روز تک جاری رہے گا، ایک نمبر 3 لاکھ 51 ہزار میں شہری شہباز قمر نے خریدا ہے، 6 نمبر احمد نجیب نے 1 لاکھ 40 ہزار میں اپنے نام کیا، 7 نمبر میزان بینک نے ڈیڑھ لاکھ میں خریدا جبکہ  6نمبر سلمان نے ایک لاکھ 66 ہزارمیں خریدا ہے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں