176

کینیا میں’کورونا ہیئر اسٹائل‘ کی مقبولیت

کینیا کی سب سے بڑی کچی آبادی کبیرا کے حجاموں نے اپنے ہنر کو ایک نیا انداز دیتے ہوئے ’کورونا ہیئر اسٹائل‘ ایجاد کیا ہے۔

اس ہیئر اسٹائل میں بالوں کو اُن ابھاروں کی طرح ترتیب دیا جاتا ہے جو کورونا وائرس کی سطح پر جگہ جگہ موجود ہوتے ہیں یعنی کورونا ہیئر اسٹائل بنوانے والے کا سر کورونا وائرس جیسا ہوجاتا ہے۔

کورونا ہیئر اسٹائل کوئی مہنگا بھی نہیں بلکہ اسے بنانے کی قیمت صرف ایک ڈالر سے بھی کم ہے، جسے کچی آبادی میں رہنے والے غریب لوگ بھی نسبتاً آسانی سے ادا کرسکتے ہیں۔

یہ ہیئر اسٹائل اب پورے کینیا میں مقبول ہورہا ہے جس سے وہاں کے حجاموں کو اپنا روزگار بچانے میں خاصی مدد مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں