92

کورونا وائرس کہاں سے آیا ؟ پاکستانیوں نے پتا چلا لیا

چین کے صوبے ووہان  میں جنم لینے والا کورونا وائرس  پوری دنیا  کو متاثر کرچکا ہے،تمام ممالک تک یہ پھیل چکا ہے، امریکا اور یورپ کو اس نے اپنا دوسرا گھر بنا لیا ہے، اب تک اس وائرس سے 72 ہزار افراد موت کے منہ  میں چلے گئے ہیں جبکہ 13 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3700 سے تجاوز کرگئی ہے۔مزید خبریں:حمزہ شہباز کو کورونا وائر س ہونے کا خدشہ

لیکن یہ وائرس کہاں سے آیا؟ یہ قدرتی وبا ہے یا کسی انسانی ذہن کا اختراع ہے،روسی اخبارات نے امریکا پر الزام لگایا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسے چینی وائرس قرار دیتے رہے،اس حوالے سے دلچسپ انکشافات بھی جاری ہیں،اب  اس وائرس کے بنانے والوں کا پتا چل گیا ہے،اس وائرس کے بنانے والوں کا پتا چلانے والے کوئی اور نہیں دو پاکستانی ہیں۔

  سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر کچھ سازشی نظریات زیرگردش ہیں جن میں کچھ میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس انسان نے ہی تخلیق کی جب کہ کچھ لوگوں کو ماننا ہے کہ یہ 5G موبائل ٹیکنالوجی کی وجہ پھیل رہا ہے۔پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی یہ مانتے ہیں کہ کورونا وائرس انسان نے تخلیق کیا ہے اور اس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں