22

کوئی بھی گاڑی فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر لاہور میں داخل نہیں ہوگی، حکم نامہ جاری

سموگ کے تدارک کے لیے لاہور شہر میں کوئی بھی مسافر گاڑی اور گڈز ٹرانسپورٹ ڈیجیٹل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر اب داخل نہیں ہوگی۔ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

 لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کی ایک اور کوشش جس سے لاہور میں سموگ پر قابو پایا جائے گا۔ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردی احکامات کے مطابق لاہور میں کوئی مسافر گاڑی اب ڈیجٹل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر داخل نہیں ہو گی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی حکومت سے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی گا۔ریلیف کمشنر پنجاب نے باقاعدہ تحریری احکامات جاری کردئیے ہیں۔

نوٹفکیشن کے مطابق پولیس کو بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے،  پولیس ڈیجٹل سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑی کو بند کرسکتی ہے ۔نوٹفکیشن کے مطابق ٹریفک پولیس لاہور میں صرف ڈیجٹل سرٹیفکیٹ والی مسافر گاڑی کو داخل ہونے دے گی۔ٹرانسپورٹرز ڈیجٹل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے جوہر ٹاؤن میں موجود وہیکل انسپیکشن سنٹر سے اپنی گاڑی کا معائنہ کرانے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہی ۔

حکام کے مطابق اس تحریری حکم نامے کا اطلاق صرف مسافر اور گڈز ٹرانسپورٹ پر ہوگا ۔ریلف کمشنر بابر حیات تارڑ کہتے ہیں کہ اس فیصلے کا مقصد لاہور میں سموگ پر قابو پانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں