172

کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ائیرپورٹ اور ڈرائی پورٹس پر کسٹمز کلیئرنس سروسز فراہم کرنے والی 40 ایجنسیز کی ٹیکس سکروٹنی شروع کردی۔

مزید خبریں:پراپرٹی ٹیکس کی چوری کیخلاف جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
پی آر اے نے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا عمل تیز کردیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ائیرپورٹ اور ڈرائی پورٹس پر کسٹمز کلیئرنس سروسز فراہم کرنیوالی ایجنسیز کی ٹیکس سکروٹنی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مغلپورہ ڈرائی پورٹ، پریم نگر اور این ایل سی ڈرائی پورٹ پر کسٹمز کلیئرنس سروسز فراہم کرنیوالی 40 بڑی ایجنسیز سے ریکارڈ طلب کیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز کلیئرنس کرنیوالی زیادہ تر کلیئرنگ ایجنسیز سندھ میں سیلز ٹیکس ادائیگی کو جواز بنا کر پی آراے کو ادائیگی نہیں کرتیں، پی آراے نے کسٹمز کلیئرنگ ایجنسیوں سے سندھ میں سیلز ٹیکس ادائیگی کے دستاویزی ثبوت طلب کر لئے ہیں۔

مزید خبریں:پلاٹ اور پراپرٹی کی خریدو فروخت پر بڑا ٹیکس
واضح رہے کہ کسٹمز کلیئرنگ ایجنسیز کو سروسز پر ملنے والے کمیشن پر 16 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں