27

کرکٹریاسر شاہ پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ؛ سنگین انکشافات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج ، مقدمہ نمبر 563 عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا، متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 563 عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں درج ہوا،متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات عائد کئے گئے۔

ایف آئی آر کےمتن میں بیان کیا گیا کہ یکم جون 2021 کو یاسر شاہ کی دعوت پر بھانجی فرح کے ساتھ لاہور گئی ،یاسرشاہ کے دوست فرحان نے موبائل نمبرلیکر دوستی بڑھائی اور یاسر، شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بات کرتا رہا،14 اگست کو میری بھانجی ٹیوشن سے واپس آرہی تھی فرحان نے اسے راستے سے ٹیکسی میں بٹھایا ۔

فرحان اسے صغری ٹاور کے فلیٹ نمبر 409 میں لےگیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیوبنالی،فرحان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا اس نے یاسر شاہ سے بھی دھمکی دلوائی ،یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے کسی بھی مقدمہ میں پھنسادے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں