84

‘کرتارپور راہداری امن، آشتی اور محبت کی راہداری ہے’

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے ، گروگوبندسنگھ کےجنم دن کی شاندار تقریب کا بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گردوارہ کرتارپورمیں گروگوبندسنگھ کےجنم دن کی شاندار تقریب ہوئی، تقریب کاشاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کہنا تھا کہ سیکڑوں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن چہرے کی آئینہ دار ہے، یہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔

Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

گردوارہ کرتار پور میں سکھ مذہب کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔سینکڑوں کی تعداد میں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔

View image on TwitterView image on Twitter
38 people are talking about this

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، تقریب میں مختلف مذاہب کےافرادنےشرکت کی، سکھوں سےاظہار یکجہتی بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کاثبوت ہے۔

Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں شراکت دار ہیں۔

View image on TwitterView image on Twitter
63 people are talking about this

خیال رہے گذشتہ سال9 نومبر کو  وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا  افتتاح  کیا تھا ،  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں