29

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکا، 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے دھماکے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔جاں بحق 2 افرادکی شفیع اورذیشان کےنام سےشناخت ہوئی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا پولیس ، رینجرز اور سی ٹی ڈی کے تفیش کار موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع سے شواہد جمع کررہا ہے ۔

 سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے، جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز د ھما کے میں متعدد افراد ز خمی۔ خمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عمارت نالے پر قائم تھی، خدشہ ہے کہ نالے میں گیسز جمع ہوجانے کی وجہ سےدھماکا ہوا تاہم حتمی وجہ کا اندازہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ علاقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ بینک کی عمارت نالے پر تعمیر تھی جنہیں کچھ عرصے قبل نوٹس دیا گیا تھا کہ نالے کی صفائی کے لیے بینک کو خالی کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں