95

کراچی، نامعلوم افراد کم عمر بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر فرار

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کم عمر بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر فرار ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق نامعلوم ملزمان نے کم عمر بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈالی اور اُسے راستے میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

گورنگی چار نمبر کی سڑک سے گزرنے والا شہری بچے کو لے کر سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر بچے کی آنکھ میں دوا ڈال کر ایلفی کا اثر ختم کیا جس کے بعد وہ آنکھیں کھولنے کے قابل ہوا۔

پولیس کو جب واقعے کی اطلاع موصول ہوئی تو نفری گورنمنٹ اسپتال پہنچی جہاں انہوں نے بچے سے پوچھ گچھ کی اور پھر اُس کو صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچہ اپنا نام بتا نہیں رہا البتہ ڈاکٹرز نے اُس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی ہے کیونکہ بروقت طبی امداد سے بینائی ضائع ہونے سے بچ گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈاکو قرار دیے گئے دونوں‌ بھائی بے گناہ نکلے، 24 گھنٹے بعد رہائی

پولیس کے مطابق عوامی کالونی تھانے میں 10 سالہ بچے کی گمشدگی کا پرچہ درج ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ وہی بچہ ہوگا جس کے گھر والوں نے گمشدگی کی ایف آئی آر کٹوائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں