27

کالج اساتذہ کی پرموشن میں حائل بڑی رکاوٹ سامنے آگئی

ساتذہ کی گریڈ 19 میں پرموشن کے لئےریکارڈ فراہم نہ کرنےوالے ڈائریکٹر کالجز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ، سروس ریکارڈ نہ ہونے پر اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈی پی آئی کالجز نے پنجاب کے تمام ڈائریکٹر کالجز کو اساتذہ کا سروس ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ڈی پی آئی کالجز کے احکامات کے باوجود ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

اساتذہ کو گریڈ 19 میں پرموٹ کرنے کیلئے سروس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ڈائریکٹر کالجز سرکاری طور پر اساتذہ کا سروس ریکارڈ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

سروس ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے ڈائریکٹر کالجز کے خلاف ڈسپلنری کارروائی ہوگی۔۔ ڈائریکٹر کالجز کی انتظامی غفلت کے پیش نظر محکمہ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں