191

کارکن میاں نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں:پرویز ملک،عمران نذیر

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک نے کہا ہے کہ سناہےبجلی اورگیس مزیدمہنگی ہورہی ہے،کارکن میاں نوازشریف سےمحبت کرتےہیں،ہمارےساتھی ڈٹ کرکھڑےہیں،مہنگائی عروج پرہے،لوگ انہیں پسندنہیں کررہے۔

مزید خبریں:میاں نواز شریف کی عدم موجودگی میں پارٹی لیڈر کون؟ گیلپ سروے نے بتادیا
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نالائق ہیں انکےپاس کوئی ایجنڈانہیں،عمران خان کےساتھی انجوائےکرنےکےسواکچھ نہیں کررہے،عوام کیلئے مزید مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عمران خان نےقوم کوٹرک کی بتی کےپیچھےلگایا،سال کےپہلےدن پیٹرول،بجلی اورگیس کی قیمت بڑھی،عوام کومشکلات سےنکالناسب سیاسی جماعتوں کافرض ہے،انشاءاللہ2020میں حکومت کوگھربھیجیں گے،ن لیگ نےقومی ایشوپرکبھی سیاست نہیں کی،ہم نےتوکشمیرایشوپربھی ساتھ دینےکی بات کی ہے،یہ ڈراموں کی حکومت ہے۔

جنرل سیکرٹری(ن)لیگ لاہور نے مزید کہا کہ کارکن سردی گرمی کی پرواہ نہ کرتےہوئےعدالت آتےہیں،پابندیاں ختم ہونےوالی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں