96

ڈی ایس پی کا قاتل، جگر جلال کا اغواء کار کراچی سے گرفتار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ٹیم نے کارروائی کے دوران ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کا قاتل اور جگر جلال کا اغواء کار گرفتار کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق گرفتار ملزم عبدالواحد نے ساتھیوں سمیت سندھ کے مشہور لوک فنکار جگر جلال کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا اور اسے شکار پور کچے کے علاقے لے گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ جگر جلال کی بازیابی کےلیے پولیس پارٹی نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی تھی جس کے دوران ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی راؤ شفیع شہید ہوگئے تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم گرفتاری کے خوف سے بھاگ کر کراچی آگیا تھا، تاہم اب اس کی گرفتاری سے متعلق شکار پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے معروف فنکار جگر جلال بھائی، بھتیجے اور 2 شاگردوں کے ساتھ کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں شادی کی ایک تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے جارہے تھے کہ انہیں اغواء کرلیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں