279

ڈورپھرنے سے18 سالہ نوجوان جاں بحق

ہر کی پولیس پتنگ بازی پر قابو نہ پا سکی،وحدت کالونی میں 18 سالہ نوجوان کٹی پتنگ کی ڈور سےجاں بحق ہو گیا،پولیس نے اتفاقی حادثہ قرار دے کر لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:ساندہ کے علاقے سے 50 سالہ شخص کی لعش برآمد

ورثاء کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ لالہ زار کالونی جھاڑی پیردربارکا رہائشی 18سالہ قدیرموٹرسائیکل پرجا رہا تھا کہ کٹی پتنگ کی بجلی کے پول سے اٹکی ڈوراُسے لپٹ گئی،جس سے وہ جھلس گیا،اسے ہسپتال لےجایا جارہاتھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر لاش ورثا ءکے حوالے کر دی، جبکہ اہلخانہ کاکہناتھاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائےاور ہمیں انصاف دلایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں