267

چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کرایا جائے گا

چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں 16 فروری کوجشن بہاراں فیسٹیول کاانعقاد کرایا جائے گا، فیسٹیول میں بچوں کےمابین آرٹ، موسیقی، فینسی ڈریس شواورمارشل آرٹس کے مقابلے کرائے جائیں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:سمن آباد، راوی میں زونل انتظامیہ کی ناک تلے غیر قانونی منی پٹرول اسٹیشن قائم

چائنہ چوک میں واقع چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں ہو نےوا لے جشن بہاراں فیسٹیول میں بچوں کے درمیان مختلف مقابلے ہوں گے، اس موقع پرفوڈ اوربک سٹالز سمیت پتلی تماشا بھی دکھایا جائے گا۔

فیسٹیول میں چلڈرن لائبری کمپلیکس کے ممبران کے بچوں سمیت سرکاری ونجی سکول بھی حصہ لے سکیں گے، شرکت کیلئے چلڈرن لائبری نے بچوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں