285

پی ایچ اے کا رنگ روڈ کو گرین کوریڈور بنانے کا اعلان

پی ایچ اے نے رنگ روڈ پر ایک لاکھ درخت لگا کر گرین کوریڈور بنانے کا اعلان کردیا۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں15کروڑ درخت لگانے کے منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرائیں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:الحمرا آرٹ سینٹر میں صوفی رنگ میوزیکل نائٹ کا اہتمام

 رنگ روڈ گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے جیلانی پارک پی ایچ اے ہیڈ آفس میں پریس بریفنگ دی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات رخسانہ نوید، چیئرمین پی ایچ اےیاسر گیلانی، وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر فیصل ظہور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ حکومت اب قبضوں کی جگہ پر جنگلات بنائے گی، گزشتہ10سال میں شہر کا 70 فیصد گرین کور ایریا ختم کر دیا گیا۔سٹی آف گارڈنزکو سٹی آف کنکریٹ بنا دیا گیا۔ مشیر کا کہنا تھا کہ دو مارچ کو باقاعدہ طور پر رنگ روڈگرین کوریڈور کا آغاز کریں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:ضلعی انتظامیہ کا ٹیمپل روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی اور وائس چیئرمین حافظ ذیشان کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے کارپوریٹ اور سوشل سیکٹر کے تعاون سے منصوبے کو مکمل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں