80

پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی بحال، 2پروازیں ٹورنٹو روانہ

کینڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کے دو خصوصی طیارے کینڈین مسافروں کو لیکر ٹورنٹو روانہ ہو گئے، فیری فلائٹس لاہور اور کراچی سے چلائی گئی، کینڈین سفارت خانے کی جاری فہرست کے حامل 600 مسافر لاہور اور کراچی ائیرپورٹس سے پی آئی اے کے خصوصی طیاروں پر سوار ہوئے، روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے، مسافروں کی جامع اسکریننگ اوران کی سامان سمیت ڈس انفیکشن کی گئی، پروازوں کی مانیٹرنگ کیلئے پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ خود ایئر پورٹ پرموجود تھی، جبکہ مسافروں کو ٹورنٹو چھوڑ کر دونوں پروازیں خالی آئیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روزاڑان کے لیے اجازت ملی، دیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتراور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں، کورونا احتیاط کے تناظرمیں لوگ آن لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ ہجوم سے بچاجا سکے، آن لائن بکنگ کیلئے پی آئی اے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا کال سنٹرسےرابطہ کریں۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس  دنیا بھر کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے  9 لاکھ سے زائد  افراد متاثر  جبکہ 47 ہزار سےزائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے،  ایک لاکھ 94 ہزار کے قریب لوگ صحتیاب ہوچکے،  34 ہزار  افراد زندگی وموت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مزید خبریں:پی آئی اے کو پر فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت

پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2038تک جاپہنچی جبکہ اب تک وبا سے 31 افراد انتقال کرچکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے 845 کنفرم مریض اور 11 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں