149

پنجاب کے 13 بڑے ہسپتالوں کا کوئی والی وارث نہیں

 پنجاب کے 13 ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ خالی، لاہور کے سروسز ہسپتال، لیڈی ولنگڈن ہسپتال، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ، کوٹ خواجہ سعید اور ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں ایم ایس کےعہدے خالی ہیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ایم ایس تعینات کرنے کیلئے 20 مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں۔یہ بھی لازمی پڑھیں:جلد پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ متعارف کرایا جائے گا: میاں اسلم اقبال

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی عدم توجہی کے باعث لاہور سمیت صوبے بھر کے 13 ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سیٹیں خالی پڑی ہیں اور عارضی چارج سونپ کر نظام چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لاہور کے پانچ ٹیچنگ ہسپتالوں کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ، ہولی فیملی ہسپتال، بینظیر بھٹو شہید ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی، حاجی عبدالقیوم ہسپتال ساہیوال اور سول ہسپتال بہاولپور میں ایم ایس کی سیٹیں بھی خالی پڑی ہیں، ایم ایس کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو موزوں انتظامی ڈاکٹرز کی تلاش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں