231

پنجاب کے افسران و ملازمین کیلئے نوید، اعزازی تنخواہیں منظور

وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی سمیت دیگر محکموں کے افسران کے لیے اعزازی تنخواہوں کے اجراء  کی منظوری دے دی۔مزید خبریں: کنٹریکٹ افسران و ملازمین کی آخری اُمید بھی دم توڑ گئی

مالی سال 2019-20 کے بجٹ کی تیاریوں میں شامل افسران کیلئے خوشخبری، محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے افسران و ملازمین کیلئے تین بنیادی تنخواہیں اضافی دینے کی منظوری دے دی گئی, وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبائی محکموں میں بجٹ اور پی اینڈ ڈی ونگ کے ملازمین کو بھی اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی ہے، حکام کے مطابق افسران و ملازمین کو 4 سے 3 بنیادی تنخواہیں اضافی دی جائیں گی۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب کے افسران وملازمین کو چار بنیادی اضافی تنخواہیں دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ تنخواہیں بجٹ کی تیاری میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کو دی جائیں گی جس کے لیے آٹھ کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے اور دو ہزار کے قریب افسران و ملازمین اس سےمستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں