225

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو عید پر جعلی بوتلیں پینے سے بچا لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عید کے لیے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکڑی پکڑلی، مختلف برانڈز کی تین ہزار لٹر سے زائد تیار بوتلیں، 8 ہزار لٹر خام مال برآمد کر لیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی
نے شالیمار سوسائٹی لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کی جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی، چھاپے کے دوران مختلف برانڈز کی تین ہزار لٹر سے زائد تیار بوتلیں جبکہ 8 ہزار لٹر خام مال برآمد کیا گیا، ٹیموں نے 8 گیس سلنڈر، فلننگ مشین، مکسنگ مشین، جعلی لیبلز، خالی بوتلیں اور ڈھکن
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ( ر) محمد عثمان کے مطابق مصنوعی فلیورز، کیمیکلز اور نل کے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں، مضر صحت جعلی بوتلوں کی بڑی کھیپ عید پر سپلائی کے لیے تیار کی جا رہی تھی، جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے فیکڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ بھی ضبط کر لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں