118

پنجاب حکومت کا نئی اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبے میں ایک نئی اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا، نئی فورس محکمہ پولیس کے ماتحت وفاقی نارکوٹکس فورس کی طرز پر صوبے میں کام کرے گی، اس فورس میں بے روز گار نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔مزید خبریں:لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی حکومت پر لفظی گولا باری

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے نئی فورس کی تیاری کا مسودہ قانو ن تیار کر لیا، اینٹی نار کوٹکس فورس صوبے میں منشیات کی روک تھام کیلئے کام کرے گی، پولیس اور ایکسائز فورس کی طرز پر تھانے بنائے جائیں گے، گریڈ 20 کا افسر اس فورس کا سربراہ ہوگا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نئی فورس بنانے کا تمام ہوم ورک مکمل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں