113

پنجاب حکومت نئے مالی سال کا بجٹ کب پیش کرے گی؟

پنجاب حکومت نے عید سے قبل بجٹ کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کر دیں، صوبائی محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کو بجٹ بریفنگ تیار کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا۔مزید خبریں:محکمہ بلدیات نے نئے بلدیاتی نظام پرعمل درآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پنجاب حکومت وفاق کے بعد 14 جون کو نئے مالی سال 2020-19 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جس کی تیاریوں کے لیے اب محکموں کو کل تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کو خصوصی طور پر عید سے قبل اپنا نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 پی اینڈ ڈی بورڈ کو جمعہ تک ترقیاتی بجٹ کا مکمل پلان محکمہ خزانہ کو ارسال کرنے حکم دے دیا گیا, موجود ہ حکومت 14 جون کو اپنا دوسرا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں