206

پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا معاملہ، اسلام آباد کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پرجلد پابندی عائد کردی جائے گی۔مزید خبریں:ہر محکمے میں اینٹی کرپشن سیل بنے گا، فیصلہ ہوگیا

 محکمہ ماحولیات پنجاب نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کی تجویز چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی، صوبائی وزیر ماحولیات بارضوان نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے متعلق ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، پلاسٹک بیگز کے خلاف قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل لے کر آئیں گے، رواں برس کے آخر تک پلاسٹک بیگزکے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ماحولیات نے پولیتھین بیگز کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا مگر قانون میں ترمیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہو گیا، پولیتھین پروڈکشن کے کاروبار سے وابستہ افراد نے محکمہ ماحولیات کے قوائد وضبط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں