پشاور اسلام آباد اور لاہور اسلام آباد موٹرویز سمیت ملک کی 5 موٹرویز بند کردی گئیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر ویز کو مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہے۔
ترجمان
کے مطابق موٹر وے ایم ون اور ایم 2 کو آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند
کیا جارہا ہےجبکہ ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے
بند رہے گی۔
ترجمان کے مطابق ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان آج رات 8
بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گی اور ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور بھی آج رات 8
بجے سے مرمت کےلیے بند رہے گی۔
لاہور انتظامیہ نے
بھی رنگ روڈ لاہور کو احتجاج کے پیش نظر 2 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان
کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق رنگ روڈ لاہور 23 اور 24 نومبر کو صبح 8
بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔
ایس پی سکیورٹی کے مطابق رنگ روڈ کو امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔
اسلام
آباد میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور موٹرویز کی بندش کے معاملے پر ٹرانسپورٹ
اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد اسلام
آباد آتے اور جاتے ہیں، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش سے مسافروں
کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔
ذرائع ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق اڈوں کی بندش سے ٹرانسپورٹرزکو 4 سے5 کروڑروپے یومیہ نقصان ہوگا۔
ذرائع
کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کے بڑےاسپتالوں میں ہزاروں مریض روز علاج کے لیے
آتے ہیں، مریضوں کی اسلام آباد سے دیگر صوبوں کو منتقلی کے لیے ایمبولینسز
کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق موٹرویز کی بندش سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی متاثر ہوگا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔