111

پروین سکندر گل کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات

سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی، رپورٹ کے مطابق پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی۔مزید خبریں:سپریم کورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کالعدم قرار دیدیا

مقتولہ پروین سکندر گل کی پوسٹمارٹم رپورٹ حاصل کرلی، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق پروین سکندر کے سر پر آہنی ہتھیار سے دو وار کیے گئے ،  سر پر ضربیں موت کا باعث بنیں، موت واقع ہونے کے بعد ان کے گلے میں پھندا کسا گیا جبکہ جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

واضح رہےکہ چند روز قبل سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کی لاش انکے گھر کے ایک کمرے سے ملی تھی جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پولیس کے مطابق ویڈیو اور انکی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں