202

پاک بنگلہ سیریز، قذافی سٹیڈیم میں پچز کی تیاری شروع

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قذافی سٹیڈیم میں پچز کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا۔

مزید خبریں:میاں نواز شریف کی عدم موجودگی میں پارٹی لیڈر کون؟ گیلپ سروے نے بتادیا
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قذافی سٹیڈیم میں پانچ مختلف پچز کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ سیریز کے لئے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹنگ کے لئے سازگار پچز کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا۔ گراؤنڈ کے درمیان والی پانچ پچز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے تیار کی جارہی ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ پچز کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا۔ گراؤنڈ سٹاف کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں پچز کی تیاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں