139

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتی ریفرنس کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے  سینئر رہنما  راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔مزید خبریں:سری لنکن ٹیم کے بعد ایک اور کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار

تفصیلات کے مطابق پیپکو میں 437 افراد کوغیرقانونی بھرتی کرنے کے ریفرنس کی احتساب عدالت کے جج جوادلحسن نے سماعت کی، عدالت نے حاضری معافی کی درخواست میڈیکل سرٹیفکیٹ  نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کرتے ہوئے عدم حاضری پر سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔  

عدالت نے 18 ستمبر کو راجہ پرویز اشرف کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت  ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں