259

پاکستان نے بھارت کو ایک اور سرپرائز دے دیا

پاکستان نے بھارت کو ایک اور سرپرائز دے دیا، جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کردیا گیا۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

پاکستان نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کردیا، بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو آج واہگہ کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

رجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائیگا، بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی پائلٹ کی سفری دستاویزات مکمل کرلیں۔بھارتی ائیر اتاشی جے ڈی کڑیاں پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:دنیا کے نقشے سے بھارت کا نام ونشان مٹادیں گے: اقلیتی برادری
پنجاب اسمبلی  ارکین کا کہنا ہے کہ  بھارتی پائلٹ کو رہا کر نے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ ہے،  پاکستان نےامن کا واضح پیغام بھارت اور دنیا کو دے دیا، امن کے لیےپاکستان نے پہل کر دی اب بھارت بھی اب آگے بڑھے۔

ہ بھی لازمی پڑھیں:پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر قوم  کا سرفخرسے بلند کردیا: کرکٹ آرگنائزرز

واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں