228

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز نہ ہونے کی باتیں افواہ قرار

پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز نہ ہونے کی باتوں کو افواہ قرار دیدیا۔

مزید خبریں:لاہور کی اہم شاہراہ ریڈ زون قرار، دفعہ 144 نافذ
اس حوالے سے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز آئندہ سال جنوری فروری میں طے ہے جس کے لئے مجوزہ میچز پلان بنگلا دیش بورڈ کو بھجوایا جاچکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں ہی کھیلے گا، سری لنکن ٹیم اپنے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلنے آرہی ہے جبکہ بنگلا دیش ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں