276

پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بند

پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند کر دی گئی، ترجمان ریلوے کے مطابق بارڈر پر کشیدگی کے باعث سمجھوتہ ایکسپرس انڈیا روانہ نہیں ہوگی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پاک بھارت جنگی تناؤ، لاہور ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن بند

بھارتی جارحیت مسافروں پر بھاری پڑ گئی، ریلوے حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ بارڈر پہ کشیدگی کے باعث آج سمجھوتہ ایکسپریس انڈیا روانہ نہیں ہو گی۔ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس نے آج صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور ریلوے سٹیشن سے بھارت روانہ ہونا تھاجسے روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں