84

ٹرین آپری‍شن بند رکھنےکا فیصلہ

سعید احمد سعید: وفاقی حکومت نے شیخ رشید کی ٹرین آپریشن کی بحالی کی درخواست مسترد کردی،  ٹرین آپریشن رمضان تک بند رکھنے کا فیصلہ، ریلوے حکام کا رمضان کے پہلے ہفتے ٹرین آپریشن بحال کرنے پر غور, حتمی اعلان وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے.مزید خبریں:سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا فیصلہ کالعد م قرار دیدیا

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شیخ رشید کی ٹرین آپریشن کی بحالی کی درخواست مسترد کردی۔ ٹرین آپریشن رمضان تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس پر ریلوے حکام کا رمضان کے پہلے ہفتے ٹرین آپریشن بحال کرنے پر غور شروع، وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں اجلاس ہوا، جس میں ریلوے کے اعلی افسران بھی شریک تھے، اجلاس میں ٹرین آپریشن کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا، اور وفاق کی جانب سے سپیشل ٹرینیں چلانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا.

وزیر ریلوے نے لاک ڈاون کے باعث سپیشل ٹرینیں چلانے کی اجازت کی درخواست کی تھی، وفاقی حکومت کا کرونا مریضوں میں دن بدن اضافے کے باعث ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا اور رمضان تک ٹرین آپریشن معطلی کے حوالے سے ریلوے حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرین آپریشن رمضان کے پہلے ہفتے شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔

خیال رہے کہ  ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 280ہوگئی  ہے. وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18لاکھ، 53ہزار، 700 سے تجاوز کرگئی. پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے، پاکستان میں اب تک 86 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، چوبیس گھنٹوں میں 284 نئے مریض سامنے آ گئے ، تعداد پانچ ہزار اڑتیس تک جا پہنچی۔ پنجاب میں 2ہزار 425، سندھ میں ایک ہزار 318، خیبر پختونخوا میں 697 بلوچستان میں 228، گلگت بلتستان میں 216 مریض ، سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1318 ہو گئی۔مزید خبریں:تھیٹر انڈسٹری کے سب سے بڑے مرکز علی عیسیٰ اینڈ کمپنی کو بند کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں