236

ٹریفک وارڈنز کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں

لاہور سے مزید 50 ٹریفک وارڈنز اپرکلاس کورس کیلئے منتخب کرلیے گئے جبکہ مجموعی طور پر پنجاب بھر سے 100 وارڈنز آئندہ ماہ شروع ہونیوالے اپرکلاس کورس میں شرکت کریں گے۔مزید خبریں:نامور اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اپر کلاس کورس کےلئے ٹریفک وارڈنز کو پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں بھجوایا جائے گا، اپرکلاس کورس کے بعد وارڈنز کو سینئر وارڈنز کے رینک پر ترقی دی جائے گی، اپرکلاس کورس میں منتخب ہونے والوں میں سیف اللہ، آصف علی اور ایک لیڈی وارڈن افق گیلانی بھی شامل ہیں، اب تک ٹریفک وارڈنز کے دو بیچز کو سینئر ٹریفک وارڈن (انسپکٹر) کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں