ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے منصوبے پس پشت ڈال دیئے گئے

ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے منصوبے پس پشت ڈال دیئے گئے

ٹریفک روانی کا منصوبہ نظرانداز.ٹیپا اور ٹریفک پولیس کا 5 سڑکوں کو ماڈل روڈز بنانے کا خواب خواب ہی رہ گیا۔ٹیپا نے 5 شاہراؤں کو مختصر،درمیانی اور طویل دورانیہ کے تحت ماڈل روڈزبنانے کا فیصلہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اورسی ٹی او لاہور نے ابتدائی طور پر 5شاہراؤں کو ترجیحات میں شامل کیا ۔مال روڈ، جیل روڈ، علامہ اقبال روڈ، کینال روڈ اور فیروز پورروڈکو ماڈل بنایا جانا تھا۔ماڈل روڈز پرمختصر اور طویل دورانیہ کا ٹریفک پلان بنایا جانا تھا۔ماڈل روڈز کے کامیاب تجربہ کے بعد دیگر روڈز پربھی یہی سسٹم نافذ العمل ہونا تھامگرادارے ان منصوبوں کا اعلان کرنے کے بعد خاموش ہوگئے۔ٹیپا نے 5 ماڈل روڈز کا منصوبہ ہی بجٹ میں شامل نہ کیا۔ماڈل روڈز پر انفورسمنٹ نہ ہونے سے ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھ گیا۔ٹیپا اور الائیڈ ادارے ماڈل روڈز سے غیر قانونی پارکنگ کا بھی خاتمہ نہ کرسکے۔اداروں کی عدم توجہی کی سبب ڈکلیئر ماڈل روڈز پر رش بڑھ گیا۔چیف انجینئر ٹیپا کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک روانی ہموار کر رہے ہیں۔تجاوزات کے خاتمے کے بعد لین مارکنگ اور کیٹ آئیز لگائی جائیں گی۔